جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کیخلاف وفاقی کابینہ کی ’حرمت پرچم‘ مہم

اسلام آباد (پاک صحافت) جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے پر مظاہرین کے حملے اور قومی پرچم اتارنے کے واقعے کے خلاف وفاقی کابینہ کے ارکان کی جانب سے ”حرمت پرچم“ مہم شروع کردی گئی۔ وفاقی وزراء نے پاکستانی پرچم کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں اور قومی پرچم سے والہانہ محبت کے پیغامات بھی تحریر کیے ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اویس لغاری، عبدالعلیم خان، رانا تنویر اور عطا تارڑ سمیت دیگر وزرا نے قومی پرچم کے ہمراہ تصاویر جاری کی ہیں۔ مصدق ملک، علی پرویز ملک، جام کمال نے قومی پرچم اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے پیغام کے ساتھ تصاویر جاری کی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل جنرل کے باہر افغان باشندوں نے ہنگامہ آرائی اور پتھراؤ کیا تھا۔ افغان باشندوں نے اس دوران پاکستانی پرچم بھی اتار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے