طارق فضل چوہدری

جج کے خلاف جومہم چل رہی ہے اس کا ہم سے تعلق نہیں، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نہ ہی کمپین کو جانتے ہیں نہ ہی اس کی معلومات ہیں، جج کے خلاف جو مہم چل رہی ہے اس کا ہم سے تعلق نہیں۔

طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ آج پٹیشن کے قابل سماعت ہونے پر بات کی، معزز جج نے آرڈر پاس کیا کہ قابل سماعت ہونے کا معاملہ بھی دیکھیں گے، اگر جج روزانہ کی بنیاد کر کیس سننا چاہتے ہیں تو ہمیں اعتراض نہیں۔ طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارے وکلا کے مطابق کیس قابل سماعت نہیں ہے، معزز جج نےکہا جواب جمع کرائیں، ہم جواب جمع کروائیں گے۔

یاد رہے کہ الیکشن ٹریبونل اسلام آباد نے اسلام آباد کے 3 حلقوں میں مبینہ دھاندلی کے کیس میں جواب جمع نہ کرانے پر لیگی ایم این اے طارق فضل چوہدری اور راجہ خرم نواز پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

اسلام آباد کے 3 حلقوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کے امیدواروں کی پٹیشنز پر الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔ الیکشن ٹریبونل نے 3 دن میں فارم 45، 46 اور 47 سمیت مکمل جواب جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے