ججز تعیناتی کیلئے آئینی ترامیم پر پی ٹی آئی کا مؤقف پہلے سے بالکل برعکس ہے، اکبر ایس بابر

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم میں ججز کی تعیناتی کا معاملہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے، جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف کا آج کا مؤقف پہلے سے بالکل برعکس ہے۔ جاری کیے گئے بیان میں پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پارٹی کا مؤقف پارٹی کی تشکیل کے ادوار میں طویل مشاورت کے بعد طے کیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا بنیادی تفصیلی منشور کئی ماہ کی کاوش کے بعد اپریل 1999ء میں جاری کیا گیا۔ اکبر ایس بابرنے کہا ہے کہ منشور کو پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین و دیگر اراکین نے مشاورت کے بعد منظور کیا تھا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اس منشور کے صفحہ نمبر 29 پر درج ہے کہ ججز کی تعیناتی کے لیےجوڈیشل کمیشن قائم ہو گا۔

اکبر ایس بابر کا مزید کہنا ہے کہ منشور کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان کریں گے۔ پی ٹی آئی کے بانی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ منشور کے مطابق کمیشن میں ممبرانِ پارلیمنٹ اور بار کے نمائندے شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

1 بچی کے نام پر 3 بچیوں کی تصویریں لگائی گئیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 1 بچی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے