جب نواز شریف پاکستان میں لینڈ کریں گے تو ان کے پاس ضمانت ہوگی، رانا ثناء اللہ

رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کے کیسز میں حفاظتی ضمانت لینے کا پروگرام ہے، قانونی ٹیم نے تیاری کرلی ہے، جب نواز شریف پاکستان میں لینڈ کریں گے تو ان کے پاس ضمانت ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوشش ہے کہ نواز شریف کے استقبال میں کوئی قانونی خامی نہ رہے۔

تٖفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بریت کے فیصلے کے پیش نظر نوازشریف کو ضمانت ملنے کے امکانات روشن نظر آرہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ سوال بار بار نہیں پوچھنا چاہیے کہ نواز شریف آ رہے ہیں یا نہیں، ان کی واپسی میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےشہباز شریف کا کہنا تھا کہ قانونی ماہرین نے نوازشریف کو وطن واپسی کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے ، وہ 21 اکتوبر کو آئیں گے اور مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 12 اکتوبر کو انہیں اور نوازشریف کو کئی ماہ کیلئے غائب کیا گیا، ہم نے تو جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کیا، ڈیلز کرتے تو نوازشریف کو جیلیں نہ کاٹنا پڑتیں،ریاست بچ گئی تو سیاست بھی بچ جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے