جب تک میری تسلی نہ ہو، استعفیٰ قبول نہیں کروں گا، راجہ پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف

لاہور  (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ استعفے منظور کرنے کا طریقہ ہے، کچھ قواعد و ضوابط ہیں، جب تک میری تسلی نہ ہو، میں استعفیٰ قبول نہیں کروں گا۔ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک لاجز میں بیٹھے ہیں، مراعات لے رہے ہیں، پیغام بھیجتے ہیں کہ اسپیکر صاحب ہمارا استعفیٰ قبول نہ کریں، ایسے حالات میں بہت سوچنا پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اگر کوئی آ کر استعفے کا بیان دے اور مجھے علم ہو کہ اس پر دباؤ ہے تو میں استعفیٰ قبول نہیں کروں گا۔ توقع کرتا ہوں ممبران پارلیمنٹ میں آئیں اور نمائندگی کا حق ادا کریں، الیکشن صاف شفاف اسی صورت میں ہو گا کہ ہم بہتر قانون سازی کریں، اگر اسمبلی میں نہیں آئیں گے تو ہم کس فورم پر اکٹھے ہوں گے، اسمبلی مدت پوری کرتی ہے تو نظام مضبوط ہو گا۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ  وقت ہی کیا رہ گیا ہے، ویسے ہی الیکشن کا سال ہے، پانچواں سال شروع ہے، بطور اسپیکر میری خواہش ہو گی ہر اسمبلی مدت پوری کرے۔ چھوٹے معاملات کو پس پشت ڈال کر بڑے مقصد کے لیے اکٹھے ہونا وقت کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ کو نظر انداز کر کے آگے نہیں بڑھا جا سکتا، آصف زرداری معاملات کو سلجھانے والے اور آگے چلانے والے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے