کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں جب تک صحافت آزاد نہیں جمہوریت مضبوط نہیں ہو سکتی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پر سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور اظہار کی آزادی کیلئے سی پی این ای اپنا کردار ادا کریگی۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر کاظم خان ، سینئر صدر ایاز خان، سیکریٹری جنرل عامر محموداور فنانس سیکریٹری غلام نبی چانڈیو، نائب صدر جبار خٹک، جوائنٹ سیکریٹری سندھ مقصود یوسفی سمیت تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
Short Link
Copied