جب تک حکومت اور اپوزیشن مذاکرات نہیں کریں گے یہ سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا اللہ

رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہم اُس وقت بھی مذاکرات کی بات کر رہے تھے جب کہا جا رہا تھا چھوڑوں گا نہیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اب آپ نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہے تو کم از کم حکومت کو باقاعدہ پیغام تو دیں۔ رانا ثنا اللہ  کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت اور اپوزیشن مذاکرات نہیں کریں گے یہ سسٹم نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سنجیدہ ہے تو حکومت کو مثبت پیغام دے کہ یہ اُن کی کمیٹی ہے اور ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم اسپیکر کو کہیں گے کہ وزیراعظم سے بات چیت کریں، اسپیکر کے پاس بیٹھ کر اس معاملے کو مثبت انداز میں آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے