آصف زرداری

جب تک آصف زرداری صدر ہیں انکے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، احتساب عدالت

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ ملنے کی درخواستیں منظور کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے ریفرنس پر کارروائی روکنے کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب تک آصف زرداری صدر ہیں ان کے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی۔ عدالت نے کہا کہ آصف زرداری کی جانب سے آرٹیکل 248 (2) کے تحت درخواستیں دائر کی گئیں، درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا آصف زرداری صدر ہیں، کرمنل کیسز کی کارروائی جاری نہیں رہ سکتی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن نے درخواستوں پر اعتراض نہیں کیا اور نہ مخالفت کی گئی، آرٹیکل 248 (2) کے تحت صدر کے خلاف کیس ہو سکتا ہے اور نہ کوئی کارروائی جاری رہ سکتی ہے۔ احتساب عدالت نے کہا کہ آصف زرداری کی صدارتی استثنیٰ حاصل کرنے کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے