اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ جب بھی ملک نے ٹیک آف کیا خفیہ قوتیں متحرک ہوئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی یہ ہی کہا، ان کے اس بیان کو سنجیدہ لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک نے ٹیک آف کیا، اس وقت ن لیگ کی حکومت تھی، خفیہ قوتوں کا متحرک ہونا ن لیگ کے لیے نہیں بلکہ ریاست کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
Short Link
Copied