لاہور (پاک صحافت) پاکستان کے سینیئر اور معروف سیاستدان جاوید ہاشمی کی حمایت میں مریم نواز بھی میدان میں آگئی ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے چادر و چاردیواری کی ماپالی پر شدید تشویش کا ظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی صاحب کی چادر چار دیواری پر حملہ ایک نیچ حرکت ہے اور گھٹیا سوچ اور زہنیت کی عکاس ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔
مریم نواز کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ جو چاہے کر لو، وقت بدل رہا ہے۔ اس وقت سے ڈرو جب اپنے بچاو کے لیے تمھارے پاس حکومت اور حکومتی طاقت نہیں رہے گی،انشاءاللّہ فتح حق اور سچ کی ہوگی۔
Short Link
Copied