عظمی بخاری

ثانیہ زہرہ کیس میں خودکشی کے شواہد نہیں ملے، ساس اور شوہر نے گلے میں پھندہ ڈالا، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ثانیہ زہرہ کیس میں خودکشی کے شواہد نہیں ملے ہیں، ساس اور شوہر نے مل کر ثانیہ کے گلے میں پھندہ ڈالا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اب قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کا زمانہ نہیں رہا، فرانزک لیب موجود ہے جو اس طرح کے معاملات ٹریس کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانزک میں ثانیہ کی ساس اور شوہر کے خلاف شواہد ملے ہیں، بہت دباؤ تھا، بااثر ملزمان نے بچنے کی بہت کوشش کی، اب خواتین کو قتل کر کے جرم چھپانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آتی کہ 9 مئی میں جوڈیشل کمیشن کی ضرورت کیوں ہے، کیا حسان نیازی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر پی ٹی آئی کے نہیں تھے، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ مجھے گرفتار کیا گیا تو لوگوں نے کینٹ ہی جانا تھا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اب کیسے کہہ سکتے ہیں کہ وہ ہمارے لوگ نہیں تھے، کیا محض اتفاق تھا کہ مظاہرین ہر شہر میں فوجی تنصیبات تک پہنچ گئے، یہ لوگ عدالتی ہتھوڑے سے انصاف کے عمل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ انگلینڈ میں صرف ری ٹوئٹ کرنے پر سزائیں دی جا رہی ہیں، ادارے سو نہیں رہے، ڈاٹ سے ڈاٹ ملایا جا رہا ہے، بنگلادیش کے طلباء اگر باہر نکلے تو ان کے پاس ملازمتیں نہ ملنے کا جواز تھا۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ بنگلادیش کے طلباء کے ساتھ ان کے والدین بھی موجود تھے، میں پوچھتی ہوں بانی پی ٹی آئی کے اپنے بچے کہاں ہیں؟ ان کے اپنے بچے ملک سے باہر ہیں یہ لوگوں کے بچوں کو باہر نکال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے