ثاقب نثار ہو یا جو بھی، فیض حمید کی گرفتاری کے بعد معاملات آگے بڑھیں گے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ثاقب ہو نثار ہو یا جو بھی ہو، سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی گرفتاری کے بعد معاملات آگے بڑھیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا جنرل فیض کی گرفتاری کے بعد معاملات آگے چلے، فوج نے شفاف تحقیقات کیں، اندرونی تحقیقات کا فوج کا اپنا میکنزم ہے، تحقیقات کا دائرہ کار بڑھتا نظر آ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے ملک میں تقسیم، نفرت اور انتشار کی سیاست کی، تمام سازشوں کے سرغنہ بانی پی ٹی آئی تھے، بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری فیض حمید اور باقی افسران کر رہے تھے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا لطیف کھوسہ کو جھوٹ اور بہتان والی باتیں زیب نہیں دیتیں، لطیف کھوسہ نے سرینا عیسیٰ کے بارے میں جو کہا وہ انہیں زیب نہیں دیتا، پی ٹی آئی حکومت میں چیف جسٹس کی اہلیہ کوکٹہرے میں کھڑا کیا گیا تھا، پی ٹی آئی نے جو مہم شروع کی ہے بتا دوں یہ کامیاب نہیں ہو گی۔

عطا تارڑ نے پوچھا کہ ملک میں دہشت گردوں کو واپس کون لایا تھا؟ یہ بھی گٹھ جوڑ تھا، بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں انتشار پھیلایا گیا جس کا یہ سب حصہ تھے، شواہد سامنے آرہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کا رابطہ بحال تھا، جیل سے پیغام رسانی جاری تھی، جو انتشار پھیلائے گا اس کا انجام یہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے