طلال چوہدری

ثاقب نثار کے بھی فیض حمید سے رابطے رہے، اب مان نہیں رہے۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار کے بھی فیض حمید سے رابطے رہے، اب مان نہیں رہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خود احتسابی کا عمل ہر ادارے کو کرنا چاہیے، خود احتسابی کا عمل شفافیت پر مبنی ہونا چاہیے، احتساب اب ہر صورت ہوکر رہے گا اور تمام اداروں، سیاسی پارٹیوں کو اس احتساب کا حصہ بننا ہوگا۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت پر اب کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کوئی رہے نہ رہے پاکستان کو رہنا ہوگا، 75 سال بعد یہ احتساب شروع ہوا ہے۔ رؤف حسن اکیلا آدمی نہیں تھا، یہ پورا پلان تھا، ثاقب نثار بھی جھوٹ بول رہے ہیں، سابق چیف جسٹس کے بھی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید سے رابطے رہے مگر اب مان نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کو بھی اپنے ادارے میں احتساب کرنا ہوگا، احتساب سب کا ہونا چاہیے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے، ملک میں جان بوجھ کر معیشت کو نقصان پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے