تیاری نہ کی تو آئندہ آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔ وزیراعظم شہبازشریف

شہباز شریف

پشاور (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ تیاری نہ کی تو آئندہ آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں بارشوں کے متاثرین سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے کو مل کر تیاری کرنی ہوگی، تیاری نہ کی تو آئندہ آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔ تباہی سے نمٹنے کے لیے ماہر افراد ہوتے ہیں، وفاق کی طرف سے صوبوں سے پوری طرح تعاون کیا جائے گا، حکومت کا فرض ہے معاشی مسائل کا حل دہلیز پر رکھے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بارشوں اور برفباری سے زیادہ نقصان ہوا ہے، صوبائی حکومت سے مل کر مدد کے لیے جو ہوسکتا ہے کریں گے۔ بطور مسلمان اور پاکستانی فرض ادا کرنے آیا ہوں، جو ذمہ داری ملی ہے اللہ کو گواہ بنا کر ادا کرنے آیا ہوں۔اس سے زیادہ مصیبت کی گھڑی نہیں ہوسکتی، خلوص دل سے آپ سے اظہار تعزیت کرنے آیا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے