توہینِ الیکشن کمیشن، بانی چیئرمین پی ٹی آئی و فواد چوہدری کا ٹرائل جیل میں ہو گا

الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہو گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سماعت 13 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہو گی۔

واضح رہے کہ وزارتِ داخلہ کو 2 روز میں انتظامی رپورٹ تیار کر کے الیکشن کمیشن میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا فیصلہ نہیں سنایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے