توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو قانون کے مطابق سزا ہوئی۔ رانا تنویر

رانا تنویر

ننکانہ (پاک صحافت) رانا تنویر کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو قانون کے مطابق سزا ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو قانون کے مطابق سزا ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی اس وقت قانون اور اللہ تعالی کی گرفت میں آیا ہوا ہے، توشہ خانہ کیس میں بالکل انصاف ہوا ہے۔

رانا تنویر کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو اپیل کا حق ہے، وہ جہاں جانا چاہتا ہے جائے، بلاول زرداری اپنی مشہوری کر رہا ہے، ہم تو اُس کا جواب ہی نہیں دے رہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول مسلم لیگ ن اور نواز شریف پر تنقید کرکے اپنے آپ کو ایکسپوز کر رہا ہے، پنجاب میں بلاول کو لوگ مذاق کے طور پر لے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے