توشہ خانہ کا نیا ریفرنس: بانیٔ پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کا 8، 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

عمران خان اہلیہ

(پاک صحافت) احتساب عدالت نے توشہ خانے کے نئے ریفرنس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ آج صبح بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ریمانڈ کے لیے نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کرتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کا 8، 8 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانیٔ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کر کے 7، 7 سال کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے دونوں کو کیس سے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے