توشہ خانہ سے تحائف کی خریداری پر تنازعہ، پیپلزپارٹی نے بل تیار کرلیا

جنرل اسمبلی

اسلام آباد (پاک صحافت) توشہ خانہ سے تحائف کی خریداری پر تنازع ہے کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی نے بل تیار کرلیا۔ توشہ خانہ سے متعلق بل کو توشہ خانہ(ریگولیشن اینڈ ایڈمنسٹریشن) ایکٹ 2022 کا نام دیا گیا ہے جو کہ پیپلزپارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تیار کردہ بل کے مطابق توشہ خانہ کے تحائف کو پبلک آکشن کے تحت فروخت کیا جائے اور موجود تحائف کی سالانہ بنیادوں پر فزیکل تصدیق کی جائے۔ اسکے علاوہ تحفے میں ملنے والی گاڑیوں کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے اور ان گاڑیوں کو کابنیہ کے پروٹوکول پول میں شامل کیا جائے۔

واضح رہے کہ تیار کیے جانے والے بل کے مطابق عہدیدار یا اس کے خاندان کا کوئی فرد تحائف کی فروخت کے لئے بولی میں حصہ نہیں لے سکے گا جبکہ تحائف کی قیمت کیلئے ماہرین اور ایف بی آر حکام پر مشتمل پینل کرے گا۔ گریڈ ایک سے چار تک سرکاری ملازمین غیر ملکی مہمان سے کیش میں تحفہ نہیں لیں سکیں گے اور قدیمی اشیاء کو سرکاری عمارتوں یا میوزم میں آویزاں کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے