شہباز شریف

توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزارت توانائی اور پاور ڈویژن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام، لائن لاسز میں کمی اور بجلی ترسیل کا نظام بہتر بنانا ترجیحات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی ترسیل کی 5 کمپنیوں میں نئے بورڈ چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی شفاف طریقے سے کی گئی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُمید ہے ان نئی تعیناتیوں سے ڈسکوز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے