توانائی کا تحفظ موجودہ معاشی حالات کی بہتری کیلئے بہت ضروری ہے۔ خواجہ آصف

خواجہ آصف

کراچی (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ توانائی کا تحفظ موجودہ معاشی حالات کی بہتری کے لیے بہت ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی وفد کے ساتھ ملاقات کی ہے، وفد میں وزیر مملکت مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس عبدالواسع شامل ہیں۔ اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں سورج کی روشنی سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے تو توانائی کی بچت ہوسکتی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ توانائی کے بحرانی صورت حال میں آفس ٹائم صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہونا چاہیے۔ تاکہ ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ توانائی کی بچت کو ممکن بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کا تحفظ موجودہ معاشی حالات کی بہتری کے لیے بہت ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے