عبدالعلیم خان

تمام غیرملکی سرمایہ کاروں کو سازگار حالات فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ عبدالعلیم خان

اسلام آباد (پاک صحافت) علیم خان کا کہنا ہے کہ تمام غیرملکی سرمایہ کاروں کو سازگار حالات فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک سفیر ڈاکٹر مہمت پکا کی کی سربراہی میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کے وفد نے وفاقی وزرا عبدالعلیم خان، مصدق ملک،جام کمال اور رانا تنویر سے ملاقات کی جس دوران وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان کی ترکیہ کی بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان نے کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ ترکیہ کی بزنس کمیونٹی کو 24 گھنٹے خدمات دے گا، ترکیہ کی تاجر برادری کے لئے میرے دفاتر ہمہ وقت حاضر ہیں، ذاتی دلچسپی لوں گا، ترکیہ سے تعلقات باہمی محبت، دو طرفہ بھائی چارے پر مبنی اوردل کے انتہائی قریب ہیں، تمام غیرملکی سرمایہ کاروں کو سازگار حالات فراہم کرنا ہماری بنیادی اور اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک سے متعلق بیشتر مسائل حل ہوچکے، ایف بی آر کیساتھ فوری اجلاس ہوگا، قابل فہم ہے کہ غیرملکی سرمایہ کار منافع کمائیں گے تو ٹیکس بھی ادا کریں گے، سپیشل اکنامک زونز میں کام کرنے والوں کو ٹیکس کی خصوصی رعایت حاصل ہے، ترک کمپنیاں پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم شراکت دار ہیں، ان کی ہر ممکن مدد یقینی بنائیں گے، اس اجلاس سے دو طرفہ تعاون مزید مضبوط ہو گا۔ ترک سفیر ڈاکٹر مہمت پکاکی اور بزنس اداروں کے سربراہان کا وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے با مقصد ا جلاس پر اظہار اطمینان کیا۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے