تمام صوبوں کے عوام مریم نواز کی کارکردگی کی گواہی دے رہے ہیں۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ تمام صوبوں کے عوام وزیراعلی مریم نواز کی کارکردگی کی گواہی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سروے رپورٹ میں 70 فیصد لوگ وزیراعلی مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہیں، وزیراعلی مریم نواز کسانوں کو سہولیات دے رہی ہیں، اس وقت 54 ارب روپے کے قرضے چھوٹے کسانوں کو دیئے جا چکے ہیں۔ وزیراعلی کے کسان کارڈ پر اب تک 54 ارب روپے کی خریداری ہو گئی ہے، پنجاب حکومت اب تک 10 ہزار گرین ٹریکٹرز دے چکی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز اب تک 30 ہزار بچوں کو سکالر شپس دے چکی ہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی مریم نواز تمام بڑی بیماریوں کی ادویات مریضوں کے گھروں تک پہنچاتی ہیں، ڈائیلسز پروگرام کے تحت 10 لاکھ تک کا کارڈ لوگوں کو مل رہا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز 10ماہ میں ایئرایمبولینس سروس لائیں۔ وزیراعلی لائیوسٹاک کارڈ کی سہولت لائیں، جو مویشی یہاں پالے جائیں گے ان کو باہر بھیج کر زرمبادلہ کمایا جائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام جیسا فلیگ شپ منصوبہ شروع کیا، اس منصوبے میں ہزاروں گھر بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج وزیراعلی مریم نواز کے سارے منصوبوں سے بزدار کو جوڑا جا رہا ہے، عثمان بزدار اتنے قابل ہوتے تو اپنا تعارف خود ہی کرا لیتے، روڈا کا منصوبہ پی ٹی آئی حکومت نے تباہ وبرباد کیا، روڈا منصوبے پر تمام صحافیوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے