تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینا ہوگی، راجا پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے جاری بیان میں راجا پرویز اشرف نے کہا کہ ن لیگ کی طرف سے اشاروں کنایوں میں کی جانے والی باتیں مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواہش اور درخواست ہے کہ یہ الیکشن متنازع نہ ہوں، تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینا ہو گی۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات پر توجہ دے، مجھے کوئی ابہام نہیں 8 فروری کو الیکشن ہونے چاہئیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کو زبردستی روکا جا رہا ہے وہ عدالتوں میں جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے