بجلی

تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی فراہمی سہولت ختم کرنے پر غور

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت توانائی نے ایمرجینسی پلان پر کام کرنےکا فیصلہ کرلیا۔تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی فراہمی سہولت ختم کرنے پر غور جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیورو کریٹس،ججز، پارلمینٹرینز سمیت سب کی فری بجلی بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے، اگلے مرحلے میں مفت پٹرول سہولت بھی واپس لینے پر غور ہوگا۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ انقلابی اقدامات سے ہی مستقل ڈیفالٹ سے بچا جاسکتا ہے، برآمدات 60 ارب ڈالر لے جانا ناگزیر ہوگیا، صرف انڈسٹری اور کاروبار کو جائز سہولیات دی جائیں گی۔

اس کے علاوہ فیکٹریوں میں ایم ڈی آئی چارجز کو کم کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔ اس کے علاوہ نیپرا اور اوگرا کی کارکردگی بھی جانچنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے پر امن اجتماع و امن عامہ بل 2024 پر دستخط کردیئے

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پر امن اجتماع و امن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے