تمام اہل وطن عید کی خوشیوں میں مستحقین کو بھی شریک کریں۔ وزیراعلی سندھ

مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شوال کا چاند نظر آنے کے بعد تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام اہل وطن کو چاند رات مبارک ہو، عید کی خوشیوں میں آس پاس کے مستحقین کو بھی شریک کریں۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے ٹریفک پولیس کو چاند رات کے موقع پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلی سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ عید کی خریداری کرنے والوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے