تمام اقلیتوں کے حقوق کی رکھوالی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ مریم نواز

مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کا دفاع اور رکھوالی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دنوں سے مسیحی برادری اس بات پر سراپا احتجاج ہے کہ چرچ کے گراؤنڈ میں جلسہ ان کی عبادت گاہ کی توہین ہے۔ مذہبی مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ جلسہ کرنا تمہارا حق ہے، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہ تمہارا حق ہے اور نہ تمہیں اس کی اجازت ہوگی، اپنی بے مقصد کی سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو، اس کے لیے پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی؟۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے