جسٹس اطہر من اللہ

تمام ادارے صرف مراعات یافتہ طبقے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ جسٹس اطہرمن اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ اس وقت اسلام آباد میں تمام ادارے صرف مراعات یافتہ طبقے اور اشرافیہ کے لئے کام کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی دارالحکومت میں کچی آبادیوں کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سسٹم صحیح چل رہا ہو تو تجاوزات نہیں ہو سکتیں، اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں نالے پر تعمیرات سے تباہی ہو گئی۔ اداروں نے یقینی بنانا تھا کہ 1400 سکوائر میل کے علاقہ میں کوئی غیر قانونی تعمیر نہ ہو۔

جسٹس اطہر من اللہ کا مزید کہنا تھا کہ دارالحکومت میں قانون کی حکمرانی کیسے ہو گی؟ تمام ادارے صرف مراعات یافتہ طبقے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ کیا اسلام آباد پبلک کے لیے ہے یا صرف ایلیٹ کے لیے؟ یہاں صرف ایلیٹ کلاس کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

اقلیتی برادری کیلئے امدادی سکیم کا اجرا خوش آئند ہے۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے