تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔ وزیر قانون

اعظم نذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے موجودہ ملکی صورتحال اور عدالتی اصلاحات بل کے معاملے پر کہا ہے کہ ادارے ایک دوسرے کے دائرے میں نہ آئیں، ایک دوسرے کی حدود میں نہیں جائیں گے تو تصادم نہیں ہوگا، پارلیمنٹ اس وقت صرف اپنا کام کر رہی ہے اور سپریم کورٹ اپنا کام کر رہی ہے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں فنڈز فراہمی کیس کی اِن چیمبر سماعت کے بعد اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا حکومت توہین عدالت کا سامنا کرے گی؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ کس چیز کی توہین عدالت؟ فنڈز کے معاملے پر حکومتی مؤقف سے عدالت کو آگاہ کر دیا ہے، وفاقی حکومت نے کابینہ سے قانون پاس کروایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے