سرفراز بگٹی

تمام اداروں میں کام کرنے والوں کا احتساب ہوگا۔ وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان کا کہنا ہے کہ تمام اداروں میں کام کرنے والوں کا احتساب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی نے 5 کھرب 79 ارب روپے سے زائد کے 53 غیرترقیاتی مطالبات زر منظور کرلیے ہیں۔ اگلے 15 سال بعد ترقیاتی بجٹ کے لئے ایک روپیہ کی بھی رقم نہیں ہوگی اخراجات کو کم کرنے کی ضرورت ہے اپنے ریونیو بڑھا کر آگے بڑھ سکتے ہیں بڑے شہروں میں مزید شہر آباد کرنے ہوں گے نیا کوئٹہ آباد کرنے کی ضرورت ہے تاریخ میں پہلی بار 70 فیصد منظور شدہ اسیکمز شامل کی گئی ہیں یکم جولائی تک ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرنگ شروع ہو جائے گی۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان دوسرے صوبوں سے پیچھے رہ گیا ہے امن و امان کی صورتحال بہت بڑا مسئلہ ہے جو قانون ہاتھ میں لے گا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا ہم ان سے کیسے مزاکرات کریں جو بندوق کی نوک پر اپنا نظریہ قائم کرنا چاہتے ہیں اگر کوئی مذاکرات کرنے کو تیار نہیں چاہتے کہ وہ سیاحوں کو اغواء کریں یا سیکورٹی فورسز پر حملے کریں اس چیز کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ شناختی کارڈ دیکھ کر لوگوں کو مارا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی رٹ قائم کریں گے عوام ان کے خلاف کھڑے ہوجائیں جو آئین پاکستان کے خلاف ہے ہماری حکومت معصوم لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوگی، سی ٹی ڈی کو مستحکم کریں گے۔ عام بلوچستانی کو گلے لگائیں گے نوکریاں بغیر پیسوں کے دیں گے بلوچستان کے لوگ تکلیف میں ہیں 300 فیصد تعلیم کے بجٹ کو بڑھایا ہے۔ کیا سکول ہمیں آوٹ پٹ دے رہے ہیں 130 ارب روپے لگانے کے باوجود زرلٹ صفر ہے لوگ کہاں پہنچ گئے اور ہم الف انار ب بکری پر ہی کھڑے ہیں عام بچے کو کوالٹی ایجوکیشن دینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ سعد رفیق

اقتدار کی جنگ پھیلتے پھیلتے جنگل کی آگ بن چکی ہے۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اقتدار کی جنگ پھیلتے پھیلتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے