ترکی کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کا اعلان

ترکی

اسلام آباد (پاک صحافت) ترکی نے پاکستان کو مشکل معاشی حالات سے نکالنے کیلئے 5 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پچاجی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اگلے دو تین سال میں پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کو فروغ دے کر کم از کم پانچ ارب ڈالر تک کرنا چاہتا ہے کیونکہ تجارت کا موجودہ حجم دونوں ممالک کی اصل صلاحیت سے بہت کم ہے۔

ڈاکٹر مہمت پچاجی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے انہیں آئندہ تین سال میں ترکی اور پاکستان کی باہمی تجارت کو پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کی ذمہ داری سونپی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اس ہدف سے آگے بڑھنے کی بہتر صلاحیت رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے