اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ترکمانستان سے گیس پائپ لائن کے ذریعے پاکستان لائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکمانستان سے پاکستان گیس لائی جائے، چین و یورپ گوادر میں کارخانے لگائیں۔ وسطی ایشیاء توانائی کا کیپیٹل ہے۔ ترکمانستان میں بہت زیادہ گیس ہے۔
مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں گوادر کے مقام پر دنیا کے مختلف ممالک کارخانے لگائیں، ہمارا پلان ہے کہ چین اور یورپ گوادر میں کارخانے لگائیں۔ گوادر کو توانائی کا مرکز بنانا چاہتے ہیں، یہاں سے گیس مختلف ممالک کو بھیجی جا سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ روس سے آنے والے تیل کی بھارت میں ریفائننگ سے متعلق باتیں درست نہیں ہے۔