احسن اقبال

ترقیاتی بجٹ میں 400 ارب روپے تک کی کٹوتی ہوسکتی ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ میں 200 سے 400 ارب روپے کی کٹوتی ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کا اجلاس سینیٹر قرۃ العین مری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) 2024-25 کے تحت مطلوبہ منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی وجہ سے ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں کیونکہ آئی ایم ایف شرائط میں کوئی نرمی دینے کو تیار نہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اسی وجہ سے وزارت نے پہلے سہ ماہی میں ابھی تک کوئی پی ایس ڈی پی فنڈز جاری نہیں کیے ہیں اور وزارت خزانہ سے مشورہ طلب کر رہی ہے کہ پی ایس ڈی پی کے کتنے فنڈز دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کے حجم میں اضافے اور معاشی استحکام کی کنجی ساختی اصلاحات کے نفاذ میں مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 سالہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ساختی اصلاحات کے کامیاب نفاذ کے بعد ترقیاتی اخراجات میں اضافہ ممکن ہو سکے گا تاہم موجودہ مالی سال میں مالی گنجائش نہیں ہے کیونکہ جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کا انتظام ایک مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کے بیانات نہیں کمیٹی کے تحریری مطالبات دیکھیں گے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما سینٹیر عرفان صدیقی نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے