ترجمان پاک فوج کی ارشد شریف کے لواحقین سے اظہار ہمدردی

ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (پاک صحافت) ترجمان پاک فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ارشد شریف کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیا میں پاکستان کے نامور صحافی ارشد شریف کے قتل پر پاک فوج نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے بیان جاری کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات کو بلند فرمائے، دکھ کی اس گھڑی میں ارشد شریف کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق ارشد شریف کو کینیا کی ہائی وے پولیس نے گولی ماری ہے۔ یہ واقع اس وقت پیش آیا جب ارشد شریف موگاڈی سے نیروبی کی جانب سے جار ہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی کو روڈ بلاک پر رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن ڈرائیور نے روڈ بلاک کی مبینہ خلاف ورزی کی اور ناکے پر موجود اہلکاروں نے گولیاں مار دیں، ارشد شریف سر میں گولی لگنے کے باعث موقع پر دم توڑ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے