اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس بے مثال اور تاریخی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے خارجہ امور بلاول بھٹو زرداری نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل ندیم انجم اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ جات کی منتقلی کی خواہش کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو متنازع سے آئینی کردار کی طرف منتقل کرنا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے، پیپلز پارٹی نے تین نسلوں سے اس کے لیے جدوجہد کی ہے۔
Short Link
Copied