ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان افغان طالبان کی پیشکش پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزات خارجہ نے افغان حکومت کے ترجمان کے پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کی سہولت کاری کی پیشکش کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین کا ہمسایوں کے خلاف استعمال بند کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز بلوچ نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی فلسطینی کیمپ پر بمباری کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ اسرائیلی مظالم پرعالمی برادری احتساب کرے، 13 جولائی کو کشمیریوں کی شہادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آئین و قانون کے مطابق 9 مئی کے ملوث عناصر کا احتساب کریں گے، غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔ پاکستانی اور دیگر ممالک کے شہریوں کے قتل میں ملوث گروپ سے بات نہیں ہوگی، افغانستان کی خود مختاری کا احترام ہے، افغان حکومت اپنی سرزمین کا ہمسایوں کے خلاف استعمال بند کرے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے