اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے زرداری ہاؤس میں بیٹھک لگائی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت جاری ہے، ملاقات میں اتحادیوں اور تحریک انصاف کے ناراض ارکان سے رابطوں سے متعلق بریفنگ دی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے بڑوں کی اہم ملاقات شروع ہوگئی، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات جاری ہے۔پیپلزپارٹی کی طرف سے یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ، مراد علی شاہ ملاقات میں موجود ہیں۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایاز صادق، سعد رفیق ملاقات میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ بعض رہنماؤں کی قومی اسمبلی اجلاس کے لئے جلد ریکوزیشن جمع کرانے کی تجویز ہے۔ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
Short Link
Copied