اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن قائدین نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد فوری طور پر نئے انتخابات کرانے پر اتفاق کیا ہے جس پر تمام جماعتیں متفق ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کے تین بڑے رہنماؤں میں عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد فوری انتخابات کرانے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ یپلزپارٹی فوری انتخابات کی بجائے آئینی مدت پوری کرنے پر بضد تھی جبکہ ایم کیو ایم اور ق لیگ فوری انتخابات پر راضی نہیں تھیں۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف اور مسلم لیگ ن کی مسلسل کوششوں نے پیپلز پارٹی کو فوری انتخابات پر قائل کر لیا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کو عدم اعتماد پیش کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔
Short Link
Copied