تحریک عدم اعتماد کی جلد کامیابی کی نوید سنانے کیلئے تیار ہیں۔ قمرزمان کائرہ

قمر زمان کائرہ

لاہور (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے اور ہم جلد قوم کو اس کی کامیابی کی نوید سنانے کے لئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کی تیاری پوری ہے لیکن اس سے پہلے کوئی حتمی نتیجہ نکل آیا تو شاید اس کی نوبت ہی نہ آئے۔

رہنما پی پی پی قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے دو دن پہلے جو قانون بنایا گیا ہے، وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے حالیہ بیان میں اس کی خلاف ورزی کی ہے اور وہ خود اُس کے زمرے میں آگئے ہیں۔ لہذا اب انہیں جلد از جلد گرفتار کرلینا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے