لاہور (پاک صحافت) مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے اور پی ٹی آئی حکومت کو گھر جانا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی سے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ہے، ہزاروں کی تعداد میں لوگ اسلام آباد کا رخ کرر رہے ہیں۔ وفاقی حکومت صوبے کی حق تلفی کر رہی ہے، مارچ میں پنجاب بارڈر پر بلوچستان کے لوگ بھی شامل ہوں گے، بلاول بھٹو کی قیادت میں مارچ 8 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ عمران خان حکومت کو گھر جانا ہے سلیکٹڈ حکومت سے جان چھڑانا پورے ملک کی آواز ہے۔ عوام کے منتخب نمائندے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنائیں گے۔