تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجاتی ہے تو دو آپشن ہیں، احسن اقبال

احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجاتی ہے تو دو آپشن ہیں۔ خیال رہے کہ احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ جس اتحادی کی نظر اپنے سیاسی مستقبل پر ہے وہ اس حکومت سے دور ہونے پر مجبور ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطا بق پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹر جنرل احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرا میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  عدم اعتماد کے دوران کسی کو اکثریت نہ ملنے کی صورت میں صدر پابند ہوگا کہ وہ اسمبلیوں کو توڑ کر نئے انتخابات کا اعلان کرے، دوسری صورت میں اگر کسی وزیراعظم پر اتفاق ہوا تو وہ عبوری وزیراعظم ہوگا جو ایک دو مہینے میں انتخابی اصلاحات کے بعد نئے الیکشن کا اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سے پروگرام کے دواران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کی ملاقاتوں سے ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں، چودھری برادران سے ملاقات کرنے سے (ن) لیگ کے بیانیے کو دھچکا لگا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹاپ ٹین میں آنے نہ آنے کی اہمیت نہیں، عمران خان کا مجھ پر مکمل اعتماد ہے اور میرا یہی اطمینان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے