تحریک انصاف کے 20 سے زائد اراکین بغاوت کرچکے ہیں۔ احسن اقبال

احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اب تک تحریک انصاف کے 20 سے زائد اراکین بغاوت کرچکے ہیں جبکہ باغی اراکین کی تعداد مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تک ایک بھی اتحادی نے کھل کر نہیں کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چند دنوں میں اتحادی جماعتیں فیصلہ کریں گی اور اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ملک میں انتشار پیدا نہ کرے۔ عمران خان اپنی ضد کی وجہ سے ملک کو انارکی کی طرف دھکیل رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان میں اسپورٹس مین اسپرٹ ہوتی تو مستعفیٰ ہوکر ملک کو بحران سے نکال دیتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے