گلگت (پاک صحافت) تحریک انصاف کے سابق وزیراعلی گلگت بلتسان خالد خورشید کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے خلاف مقدمہ گلگت کے سابق صدر راشد عمر نے وکالت کی جعلی ڈگری پر مقدمہ درج کروایا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعلی نے 11 ستمبر تک استور کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے۔
یاد رہے کہ 4 جولائی کو گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے وزیراعلی خالد خورشید خان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا تھا۔
جسٹس ملک عنایت الرحمن، جسٹس جوہر علی اور جسٹس محمد مشتاق پر مشتمل تین رکنی بینچ نے وزیراعلی کے خلاف نااہلی کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا تھا۔
Short Link
Copied