تحریک انصاف کے تمام رکن اسمبلی کمپرومائز ہیں۔ حنیف عباسی

حنیف عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) رہنما مسلم لیگ (ن) حنیف عباسی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام رکن اسمبلی کمپرومائز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے حینف عباسی نے کہا ہے کہ یہ ہر الزام ویگو ڈالے پر لگا دیتے ہیں، یہ الف لیلی کی کہانیاں سناتے ہیں، ، عمر ایوب کے دادا نے ویگو ڈالے کو متعارف کروایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے 70 کے 70 لوگ کمپرومائز ہیں، ایسے لوگ جب درس دیتے ہیں تو ہمارا خون کھولتا ہے، جو جتنا زیادہ بولتا ہے اتنا ہی اس کا سفید کپڑوں والوں سے تعلق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے