اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اس ملک میں جو کچھ ہورہا ہے سب کے سامنے ہے، پاکستان میں بہت عرصے بعد ایک اہم ترین انٹرنیشنل کانفرنس ہورہی ہے، ہم پاکستان کا ایک سافٹ امیج دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی نے کانفرنس والے دن احتجاج کی کال دی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا ڈی چوک میں احتجاج کرنے سے بانی پی ٹی آئی رہا ہوجائیں گے؟ کیا ڈی چوک میں احتجاج کرنے سے نمبر پورے ہونے پر آئینی ترمیم نہیں ہوگی؟ پی ٹی آئی کا ہمیشہ ملک کے خلاف ایجنڈا رہا ہے، یہ ملک دشمنی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام پولیٹیکل پاٹیاں ایس سی او کانفرنس پر اکھٹی ہیں، ہم ون پوائنٹ ایجنڈے پر کاربند ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، کے پی کا امن خراب ہوچکا ہے، ان کا ایجنڈا تھا کہ ہم انڈیا کے وزیر کو لاکر دھرنے سے خطاب کروائیں گے، پہلے پاکستان ہی پھر بعد میں کسی کی سیاست ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم سے زیادہ ورکرز کی قربانی کی دوسری پارٹی نے نہیں دی، سیاست دانوں کا سب سے بہترین فورم پارلیمنٹ ہے، یہ لوگ دوسروں کے بچوں کومروانے کے چکر میں ہیں، خود بھی سڑکوں پر نکلیں اور احتجاج کریں۔