خواجہ آصف

تحریک انصاف پر پابندی کا جائزہ لیا جا رہا ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا تو یہ پی ڈی ایم کا مشترکا فیصلہ ہوگا جس کے لیے پارلیمنٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے گھناؤنے مقاصد تھے، عمران خان کا ہر حربہ ناکام ہوا، ان کے گھناؤنے عزائم تھے جو کسی بھارتی کے ہو سکتے ہیں پاکستانی کے نہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ریاست کو چیلنج کیا ہے، ریاست کی اساس پر حملہ کیا گیا، کون سا جرم ہے جو 9 مئی کو نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مران خان نے جتنے بھی اقدامات کیے ہیں بھارت میں خوشی منائی گئی، بھارت جو پاکستان کے ساتھ نہیں کر سکا وہ عمران خان نے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 9 اپریل کے بعد جتنے بھی اقدامات کیے ہیں اس کا ان کو نقصان ہوا، ہم عمران خان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے، ان کے اپنے اقدامات کی وجہ سے انہیں نقصان ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان منصوبے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے