تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک کی ترقی کے خلاف کام کیا۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک کی ترقی کے خلاف کام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد فتنہ اور فساد پھیلانا ہے، کپتان پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے، پی ٹی آئی کا ملک میں فتنہ فساد کرنے کا ٹریک ریکارڈ ہے، اسلام آباد پر یلغار کرنے کی کال آئی ہے، احتجاج کی سیریل دوبارہ شروع کی جا رہی ہے، ورک فراہم ہوم کرنے والے سیکرٹری اطلاعات نے اسلام آباد پر یلغار کی کال دی ہے، اگر ان میں ہمت ہے تو خود لیڈ کریں۔

عظمی بخاری نے کہا تحریک انصاف سیاسی نہیں ایک دہشت گرد جماعت ہے، پی ٹی ایم اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں، ان کو تحریک تضاد یا تحریک انتشار کہہ لیں ایک ہی چیز ہے، علی امین گنڈا پور بھارتی تامل فلموں کے ہیرو سے بھی چار ہاتھ آگے نکل گئے ہیں، پی ٹی آئی نے بھارتی وزیرخارجہ کو اپنے احتجاج میں بلایا، بھارتی وزیرخارجہ سے اپنے ایجنڈے کو سپورٹ کرنے کا کہا گیا، یہ فاشسٹ جماعت کچھ بھی کر سکتی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نےحکم دیا تھا ایس سی او تک کوئی احتجاج نہیں ہو گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے اپنے ارکان کو اغوا کرکے خیبرپختونخوا میں رکھا ہوا ہے، جاوید اقبال وڑائچ کو اجلاس کا کہہ کر پشاور بلایا تھا، کزن جاوید اقبال وڑائچ کا بیان پریس کانفرنس میں سنایا گیا، اس دفعہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، اس اعلان جنگ کا جواب جیسے جنگ میں دیا جاتا ہے ویسے ہی ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے