تحریک انصاف نے مشاورت کے بعد 2 مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا، ذرائع

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے مشاورت کے بعد 2 مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا، تحریک انصاف رہنماؤں کی جوڈیشل کمیشن بنانے اور قیدیوں کی رہائی کے مطالبے پر مشاورت ہوئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف تحریری طور پر دو ہی مطالبات حکومتی ٹیم کے سامنے رکھے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 9 مئی اور 26 نومبر واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن اور جیلوں میں بند اپنے کارکنوں کی رہائی کا تحریری مطالبہ سامنے رکھے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات 2 جنوری کو ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے