شیر افضل مروت

تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کر دی، پارٹی رہنماؤں کے متضاد بیانات

اسلام آباد (پاک صحافت) تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے۔ پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کے دستخطوں سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت نوٹس پیریڈ پر تھے۔

اس دوران انضباطی کمیٹی نے محسوس کیا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی ضوابط کا کوئی خیال نہیں۔ شیر افضل مروت خود کو پارٹی قوانین سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ کمیٹی سمجھتی ہے شیر افضل کو قومی اسمبلی کی نشست سے استعفا دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا جبکہ رہنما پی ٹی آئی نعیم حیدر پنجوتھہ نےنوٹیفکیشن درست قرار دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے