اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف خواتین کےلیے تحریک نا انصاف بن چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں خاتون کو زد و کوب کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، تحریک انصاف خواتین کیلئے تحریک ناانصاف بن چکی ہے۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف اقبال آفریدی کے خلاف ایکشن لے، ہمارے معاشرے میں خواتین کو پہلے ہی بہت مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تحریک انصاف کی فسطائیت ہے جو کھل کر باہر آرہی ہے، انصاف کا تقاضا ہے کہ اس حملے پر اقبال آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل ہونی چاہیے۔
Short Link
Copied