تحریک انتشار این آر او کیلئے ملکی امن و امان داؤ پر لگا رہی۔ عطا تارڑ

عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انتشار این آر او کیلئے ملکی امن و امان داؤ پر لگا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں، وزیراعظم مشرق وسطی پر ریاض سمٹ میں شرکت کریں گے، سمٹ میں مشرق وسطی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔

عطا تارڑ نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کل یہ صوابی میں جلسہ کرنے جارہے ہیں، اپنے صوبے میں خود سے ہی مطالبات کرنے جارہے ہیں، خود سے کیا مطالبہ کریں گے؟ آپ چاہتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کرے وہ نہیں کیا، آپ ناکام ہوئے، اب کوشش کررہے ہیں جلسے کرکے سسٹم کو ڈی ریل کریں۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ان کو ڈر تھا کہ لوگ اکٹھے نہیں کرسکیں گے اور جلسہ ناکام ہوگا تو انتظامیہ کی اجازت نہ ملنے کے پیچھے چھپا جارہا ہے، ان جلسوں کا مقصد این آر او اور انتشار کے علاوہ کچھ نہیں، پہلے بیانیہ بنایا گیا کہ غلامی نامنظور اب شادیانے بجائے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے